کاراور : 15/ فروری 2020(فکروخبرنیوز) مہنگائی کے اس دور میں اب مچھلیاں خریدنا بھی آسان نہیں۔ آسمان کو چھورہی مچھلیوں کی قیمتوں سے کھانے میں مچھلیوں کا استعمال کرنے والے افراد بہت پریشان ہیں۔ ایک تو مارکیٹ میں مچھلیاں دستیاب نہیں ہیں اور اگر تھوڑی مقدار میں جو مارکیٹ لائی جارہی ہیں اس کی قیمت سن کر آدمی اپنے قدم پیچھے کرلیتا ہے۔ کاروارمیں جمعہ کے روز مچھلیوں کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ درج کرلیا ہے جس کو لے کر مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی عمر میں کبھی مچھلیوں کی قیمت اس قدر بڑھی ہوئی نہیں سنی۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک بانگڑہ 100روپئے میں اور ایک پاپلیٹ 500روپئے میں فروخت ہوا۔ مختلف قسم کی چھوٹی مچھلیاں جس کو عام طور پر لوگ کھانا پسند نہیں کرتے ہیں وہ دس سے بارہ مچھلیاں ستر سے اسی روپئے میں فروخت ہوئیں۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ فیشنگ نہ ہونے کی وجہ سے مچھلیوں کی قیمتیں بڑھی ہوئیں ہیں۔ ہفتہ بھر سمندر میں رات اور دن ایک کرکے مچھلیاں شکار کرنے کے لیے کوششوں کے باوجود ڈیزل اور دیگر اخراجات پورے کرنے مشکل ہورہے ہیں۔ ایسے میں ہم کشتی پر کام کرنے والوں کو کیسے تنخواہ ادا کرسکتے ہیں۔اگر حالات یونہی رہے تو پھر آئندہ دنو ں میں ماہی گیروں کو کروڑوں میں نقصان ہونے کے امکانات ہیں۔
Share this post
