دکان مالک گنیش بھٹ نے گاہکوں کو مختلف قسمیں بتائی ہار اور چوڑیوں کی پسندیدگی کے بعد عورتیں ہار اور چوڑیاں ہاتھ میں لے کر بھاؤ تاؤ کرنے لگے۔ مگر دکان مالک نے اس بات سے انکار کردیا کہ رقم میں کمی کی جاسکتی ہے، یہ سن کر عورتوں نے دوسرے دکا ن میں خریدو فروخت کرنے کا بہانہ بنا یااور دکان سے نکل گئے۔دکان مالک جب ہار اور چوڑیوں کو واپس اس کی جگہ رکھنے کے لیے آگے بڑھا تو نہ وہ زیوارات نقلی پائے گئے۔عورتیں بھاؤ تاؤ کرنے کے بہانے اس بیچ سونے کے زیوارات کو بدل دیا تھا، فوری پولس کو اطلاع کئے جانے پر دکانوں کی چھان بین کرنے کے باوجود عورتیں نہیں ملی ہیں، دکان میں موجود سی سی کیمرہ میں عورتوں کی تصویریں محفوظ ہیں جو پولس کے حوالے کی گئی ہیں۔
کارکلا کے کالج میں منشیات (ڈرگس) کا کاروبار: پانچ طلباء گرفتار
کارکلا ،04اکتوبر (فکروخبرنیوز ) کارکلاپولس نے اطلاع دی ہے کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث چار طلباء کو کارکلا پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اورساتھ ہی اس بات کا شبہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اس منشیات کے کاروبار میں سیاسی لیڈران بھی ملوث ہیں، طلباء کا تعلق شہر کے ایک مشہور کالج سے ہے، گذشتہ کئی سالوں سے یہاں کے ایک مشہور کالج میں منشیات کے خریدو فروخت کی بات سامنے آئی تھی۔ اور پولس اس کے چھان بین کے لئے ایک خصوصی ٹیم کو تشکیل دیا تھا، کچھ سیاسی لیڈران کے پشت پناہی میں یہ کالا دھندہ چلایا جارہا تھا اور کالج طلباء اس بری عادت کے عادی ہوتے جارہے تھے۔کل پولس کو خفیہ اطلاع ملی کہ کچھ طلباء منشیات کے فروختگی میں ملوث ہیں، اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولس نے طلبہ کو حراست میں لیا ہے ، تحقیقات کے بعد کیس درج کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
Share this post
