22/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) فیس بک پر خانہئ کعبہ کے تعلق سے متنازعہ پوسٹ کرنے کی وجہ سے کنداپور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو دمام کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہریش بنجیرا کا تعلق کنداپور سے ہے جو دمام کی ایک کمپنی میں اے سی ٹیکنیشن کے طور پر ملازمت کیا کرتا تھا۔ متنازعہ پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس کے سوچ اور اس پوسٹ کی پرزور مذمت کی ہے۔ دمام پولیس نے فوری حرکت کرتے ہوئے ہریش کو حراست میں لیا ہے۔ کمپنی نے بھی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد اسے ملازمت سے برخاست کردیا ہے۔ اس دوران ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں ہریش مسلمانوں سے اپنے غلطی کے لیے معافی مانگ رہا ہے۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہا ہے ”میں نے بہت بڑی غلطی کی ہے مہربانی کرکے مجھے معاف کردیجئے۔ اس کے بعد میں اس طرح کی چیزیں کبھی اپلوڈ نہیں کروں گا۔ میں دمام آنے سے کئی حالات سے گذرا ہوں، میں مسلمانوں بھائیوں سے گذارش کرتاہوں کہ مجھے کردیں۔“
Share this post
