مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے زیر اہتمام شبینہ مکاتب کے طلباء کے درمیان دلچسپ مسابقوں کا انعقاد

شبینہ مکاتب سے ہمارے نئی نسل کی بچوں کی حفاظت ہورہی ہے : مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی 

بھٹکل 28؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) شعبۂ تعلیم وثقافت مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے زیر اہتمام شہر کے شبینہ مکاتب کے ننھے منے بچوں کے درمیان ناظرہ قرآن ، عم پارہ حفظ اور دعاؤں کا مسابقہ خلیفہ جامع مسجد میں کل بروز جمعہ منعقد کیا گیا جس میں کل اکتالیس بچوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام دو نشستوں میں منقسم تھا۔ پہلی نشست بعد نمازِ عصر منعقد ہوئی اور اس کی دوسری اور آخری نشست بعد نمازِ عشاء منعقد کی گئی ، طلباء نے بہت ہی بہترین انداز میں مسابقہ پیش کیا جس کوتمام حاضرین سے پسند کیا اور طلباء کو خصوصی مبارکبادی بھی پیش کی۔ عوام نے طلباء کے اس ہمت کے ساتھ اسٹیج پر آکر پروگرام پیش کرنے پر جہاں انہیں مبارکبادی دی وہیں ان کے پیچھے محنت کرکے انہیں تیار کرنے والے اساتذہ کی کاوشوں کی بھی سراہنا کی۔ جلسہ میں بطورِ مہمانِ خصوصی مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شبینہ مکاتب سے ہمارے نئی نسل کی بچوں کی حفاظت ہورہی ہے۔ اسکولوں میں پڑھنے والے ہمارے یہ طلباء ایک گھنٹے میں جس طرح ہمت کے ساتھ اسٹیج پر اپنا مظاہرہ پیش کیا وہ واقعی قابلِ مبارکباد ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ کی بھی محنت ان کے پیچھے کار فرما ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ بحیثیت مسلمان ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ اللہ کے احکامات کے متعلق ہم معلومات حاصل کریں۔ جب ہمیں علم ہی نہیں ہوگا تو عمل نہیں ہوگا اور عمل اسی وقت ہوسکتا ہے جب ہمیں اس کا علم ہوگا۔ جب یہ چیز پیدا نہیں ہوگی تو ہم اللہ کے نزدیک مجرم قرار دئیے جائیں گے۔ اس طرح کے پروگراموں سے ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہمارے بچے اللہ کے احکامات کے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں جس سے ہمارے اندر بھی جذبہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم بھی اس سلسلہ میں آگے بڑھیں۔ مولانا نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے بہت سارے نوجوانوں کا وقت موبائل کے استعمال اور دیگر کاموں میں صرف ہوتا ہے ، ہم نے خواطر خواہ شبینہ مکاتب سے فائدہ نہیں اٹھایا تو اب بھی ہمارے لیے موقع ہے اور کئی جگہوں پر اس کا انتظام بھی کیا گیا ہے جس سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔ مولانانے شبینہ مکاتب میں اپنے نونہالوں کو پابندی کے ساتھ بھیجنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہم معمولی معمولی باتوں کی وجہ سے انہیں شبینہ مکاتب سے دور کررہے ہیں۔ لہذا اس طرف بھی ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں شبینہ مکاتب کی اہمیت کے پیشِ نظر اس سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ مولانا اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ضرورت سمجھ کر قرآن کریم سے اپنے تعلق کو جوڑیں اور اسی پر اللہ نے کامیابی کا وعدہ بھی فرمایا ہے۔ مولانا شبینہ مکاتب کے ان ننھے منے بچوں کو پروگرام میں شرکت کرنے پر خصوصی مبارکبادی بھی پیش کی۔
اس موقع پر اسٹیج پر جماعت کے ذمہ داروں کے ساتھ استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد انصار خطیب ندوی مدنی، قاضی جماعت المسلمین بھٹکل وصدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل محترم مولانا ملا محمد اقبال صاحب ندوی وغیرہ موجود تھے۔ 

مسابقہ کے نتائج کچھ اس طرح ر ہے۔ 
ادعیہ مأثورہ 
پہلا مقام : محمد یاسین ابن محمد سید شیخ ، مسجد مزمل 
دوسرا مقام : صائم ابن شاہ الحمید چمپا ، مسجد سیدنا علی 
تیسرا مقام : عبدالبر ابن عبدالسمیع دامودی ، خلیفہ جامع مسجد 

حفظ عم پارہ 
پہلا مقام : عبدالرحمن ابن عمران آرمار ، مسجد سعد بن ابی وقاص 
دوسرا مقام : فہمان ابن عمران محتشم ، مسجد عمر الجابری 
تیسرا مقام : عمر ابن فیاض گوائی ، مدینہ جمعہ مسجد 

ناظرہ قرآن 
پہلا مقام : حسن ابن عبدالقیوم سدی باپا ، مسجد سلطانی 
دوسرا مقام : محمد مفاز ابن مبین ائیکری ، تقویٰ مسجد 
تیسرا مقام : محمد احمد ابن عبدالسلام رکن الدین ، مسجد حسن قاضیا 

 

Share this post

Loading...