مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام 29 اکتوبرکو ، جماعت کے ان دو سرپرستان کی حیات وخدمات پرمشتمل کتاب کا عمل میں آئے گا اجراء

بھٹکل 28؍ اکتوبر 2021 (فکروخبرنیوز) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاسِ عام ان شاء اللہ مؤرخہ 22؍ربیع الاول 1443ھ مطابق 29؍ اکتوبر 2021ء بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء ٹھیک پاؤنے نو بجے خلیفہ جامع مسجد بھٹکل میں منعقد ہوگا جس میں آمد و صرف کے گوشوارے اور جماعت کی کارگذاری پیش کی جائے گی۔

            اس اجلاس میں قوم و ملت کے دو مخلص خادم اور مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے سرپرستان مرحوم صدیق محمد میراں صاحبؒ ومرحوم کولا محمد مظفر صاحبؒ کی حیات وخدمات پر مشتمل کتاب کا اجراء ہوگا۔

جماعت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں جمیع احباب سے بر وقت شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

Share this post

Loading...