معاشرہ میں خلع کی طرف بڑھتا رجحان دینی تعلمات سے ناواقفیت کا نتیجہ: مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے سالانہ اجلاس میں قاضی جماعت کا پراثرخطاب

بھٹکل02؍ جنوری2021 (فکروخبرنیوز) خواتین کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس طور پر کہ وہ مسائل کو سمجھیں اور ان کے ذہنوں میں اس بات کو بٹھانے کی کوشش کریں کہ میاں بیوی کا مقدس رشتہ کتنا مضبوط ہونا چاہیے اور اسے نبھانے کے لیے کس طرح صبر سے کام لینا چاہیے۔ ان باتوں کا اظہار قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے کیا۔ مولانا موصوف جماعت ھذا کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران معاشرہ میں خلع کے بڑھتے رجحان پر اپنی تشویش کا اظہار کررہے تھے۔ مولانا نے کہا کہ بغیر شرعی عذر کی بناء پر خلع طلب کرنے پر احادیث شریف میں اس کی سنگینی کو بیان کیا گیا ہے۔ اس طرح کی خواتین کو جنت کی خوشبو بھی میسر نہیں ہوگی اور ایک اور حدیث کے حوالہ سے مولانا نے بتایا کہ اس پر ملائکہ بھی لعنت بھیجتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ  ہم اپنی بچیوں کو کالج کی تعلیم دے رہے ہیں بہت مبارک لیکن انہیں دینی امور سے اور مسائل سے واقف کرانا بھی بہت ضروری ہے ۔ مولانا نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات ہماری دین سے دوری، شریعت سے ناواقفیت اور موبائل کا غلط استعمال کو ظاہر کررہے ہیں۔ مولانا شبینہ مکاتب میں بچوں کو قرآن پاک پڑھانے  کے لیے اہتمام سے بھیجنے کی بھی تاکید کی۔ 
مولانا جعفرندوی نے کہا کہ دعوت کی عظیم ذمہ داری اس امت پر ڈالی گئی ہے اس کو نبھانے کے لیے ہر ایک ذمہ دارا ہے۔ مولانا نے اس اہم ذمہ داری کو انجام دینے کے دوران مادی نتائج سے بے نیاز ہونا چاہیے اور اس بات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے کہ اس دعوت میں استقرار اور مدامت بھی ہو۔ 
ملحوظ رہے کہ اس سالانہ اجلاس میں جماعت کی پندرہ ماہی کارکردگی مولانا اسماعیل انجم نے پیش کی اور جو کام ہوا ہے اس پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور اسی کی تعریف کی گئی۔ مزید نئے حوصلوں کے ساتھ کام کرنے کے عزائم کا بھی اظہار کیا گیا۔  شعبۂ تعلیم وثقافت کی رپورٹ مولانا یاسین نائطے ندوی نے پیش کی اور شعبۂ دعوت و اصلاح کی رپورٹ جناب سدی باپا  طلحہ صاحب نے پیش کی۔ 
اجلاس کا آغاز مولانا مصدق ہلارے ندوی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ نعت جناب اسماعیل شاہ بندری اور حافظ انیس بڈو نے پیش کی۔ نظامت کے فرائض مولانا شعیب جوکاکو ندوی نے پیش کئے۔ مولانا ارشاد  نائطے ندوی کی دعا پر یہ اجلاس اپنے 

 

 

Share this post

Loading...