بھٹکل 31؍ دسمبر 2020(فکروخبر نیوز) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی طرف سے فکروخبر کو اطلاع دی گئی ہے کہ ان شاء اللہ مؤرخہ 16؍ جمادی الاول 1442ھ مطابق یکم جنوی 2021ء بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے خلیفہ جامع مسجد بھٹکل میں مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوگا جس میں جماعت کی سالانہ کارگذاری پیش کی جائے گی اور علماء کارم کے خطابات ہوں گے، ساتھ ہی ساتھ عوام الناس کو سوالات کا بھی موقع دیا جائے گا۔
جمیع احباب سے بر وقت شرکت کی پرخلوص درخواست کی گئی ہے۔
Share this post
