ریاستی وزیر یوٹی قادر کچھ دیر کے لیے ٹرافک کنٹرولر بنے

منگلورو 13؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) اپنی سماجی خدمات سے سرخیوں میں رہنے والے وزیر اربن ڈیولپمنٹ اینڈ ہاؤسنگ اوروزیر انچارج منسٹر یوٹی قادر نے پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ عوامی فلاح کے لیے کام کرنے میں ان کی وزارت مانع نہیں بنتی ہے۔ آج تھوکوٹو ۔ پمپ ویل اہم شاہراہ پر ٹرافک جام کو دیکھ کر اپنی کار سے فوری طور پر اتر گئے اور ٹرافک کنٹرول کرنے لگے۔ تصویر میں ایک پولیس اہلکار بھی قریب میں کھڑا دیکھا جاسکتا ہے جو خود ٹرافک کنٹرول کررہا اور اس کے بالکل سامنے وزیر موصوف بھی ٹرافک کنٹرول کررہے ہیں۔اس سے قبل بھی سڑک حادثات اور دیگر حادثاتی مواقع پر بھی یہ اپنی خدمات انجام دے کر عوام کی طرف سے دادِ تحسین حاصل کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ تھوکوٹو او رپمپ ویل اہم شاہراہ کا تعمیری کام کئی سالوں سے چل رہا ہے جو ٹرافک کے لیے دردِ سر بناہوا ہے۔ خبروں کے مطابق یہاں پر ٹرافک جام لگنا معمول بن گیا ہے ۔

Share this post

Loading...