اطلاعات کے مطابق کیشو شیٹی ایک گیرج چلایا کرتا تھا۔ ملزمین میں لتیش اور ستیش نے کیشوسے کچھ پیسوں کا مطالبہ کیا جس کو کیشو نے دینے سے انکار کردیا۔نہ ماننے کی صورت میں ملزمین نے کیشو کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔پھر ان لوگوں نے دیگر ساتھیوں کو بھی شامل کرکے کیشو کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ منصوبہ کے مطابق وہ پوری رات کیشو کے انتظار میں سورنجے کوٹے نامی مقام پر قتلے کے منصوبے کے ساتھ تاک میں بیٹھے ہوئے تھے۔ جب کیشو ساڑھے چھ بجے کے قریب بیڈمینٹن کھیلنے کی غرض سے بذریعہ اپنی بائک متعلقہ جگہ پر آیا انہوں نے کیشو پر چاقو اور دھار دار ہتھیار سے حملہ کردیا۔ کہا جارہا ہے کہ ستیش کئی مرتبہ کیشو کو قتل کرنے کی کوشش بھی کرچکا تھا۔ واضح رہے کہ کیشو شیٹی (35)کا قتل 6؍ جنوری کو ہوا تھا۔ اصل ملزم ستیش الیاس ساچو ابھی بھی پولیس کی گرفت سے دور ہے ۔
آٹو رکشہ میں آتش زنی کا واقعہ
کارکلا 11؍ جنوری (فکروخبرنیوز) کارکلا کے سرکاری اسپتال کے قریب پارک کئے گئے ایک آٹو رکشہ کو اچانک آگ لگنے کی واردات کل دن کے اوقات میں پیش آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سرکاری اسپتال کے قریب پارک کی گئی رکشہ سے جلنے کی بدبو آنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے رکشہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ موقعۂ واردات پر موجود لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن رکشہ پر موجود گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا ۔ اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی خبر موصول نہیں ہے ۔ فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔
Share this post
