منگلورو14 جولائی 2021 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) کیرلا سے آنے والے لوگوں کی اسکریننگ کیلئے جنوبی کنیرا میں 13 کے قریب اضافی چیک پوسٹیں لگائے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے کیرالہ سے آنے والے لوگوں کی اسکریننگ کے لئے مجموعی طور پر 18 چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔
اضافی چیک پوسٹیں میٹنگ کے بعد قائم کی گئیں جو پیر کے شام وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے انسپکٹر جنرل پولیس، ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسرز اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے ساتھ منعقد کی گئی تھی ۔پولیس سے ہیلتھ کیئر عملے کے ساتھ مل کر اضافی چیک پوسٹیں قائم کرنے کو کہا گیا۔
نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ڈپٹی کمشنر (لاء اینڈ آرڈر) ہریرام شنکر نے بتایا کہ تالپاڈی کے علاوہ نیتھلا پیڈاو، تھوڈوگولی، نندھارا پڈپو، ناریا کراس اور مدنگر گائکٹے میں اضافی چوکیاں قائم کی گئیں ہیں۔
کاسرگوڈ کو ملانے والی داخلی سڑکوں پر ان پانچ اضافی چیک پوسٹوں نے منگل کے روز کام کرنا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منگلورو سنٹرل اور منگلورو جنکشن ریلوے اسٹیشنوں پر بھی ایک ایک چیک پوسٹ قائم کی گئی ہے۔
جبکہ تلپاڑی اور دو ریلوے اسٹیشنوں پر چوبیس گھنٹے اسکریننگ کی جارہی ہے، داخلی سڑکوں پر واقع پانچ چیک پوسٹوں پر صرف دن کے وقت اسکریننگ کی جارہی ہے۔ مسٹر شنکر نے کہا کہ کیرالا سے آنے والے لوگوں کو آر ٹی - پی سی آر منفی رپورٹ یا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا۔
مسٹر شنکر نے کہا کہ اسکریننگ سے کیرالہ کے دسویں میں زیر تعیلیم ان چار سو طلبہ کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی جو 19 اور 22 جولائی کو جنوبی کنیرا کے مراکز میں ایس ایس ایل سی امتحانات لکھیں گے۔
Share this post
