کیرلا سے کرناٹک آنے والوں کے لیے کورونا کی منفی رپورٹ ضروری

منگلورو 17؍فروری2021(فکروخبرنیوز) محکمۂ صحت عامہ کی ہدایات کے مطابق کیرلا سے روزانہ کرناٹک حدود میں داخل ہونے والوں کے لے کورونا کی منفی رپورٹ لازمی ہوگی۔ جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجندر کے وی کے مطابق انتظامیہ اس سلسلہ میں جانچ کی جائے گی اور اب کیرلا سے ضلع میں داخلہ کے تین اہم راستوں پر رپیڈ ٹیسٹ کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ریاست میں ہاسٹلز، ریزارٹس اور دیگر قیام گاہوں پر قیام کرنے والوں کے لیے اپنے پاس کورونا کی منفی رپورٹ رکھنی ضروری ہوگی جس کے سلسلہ میں چک پوسٹوں پربھی جانچ پڑتال  کی جائے گی ساتھ ہی اس بات کے اظہار کے ساتھ سبھوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ یہ ٹیسٹ 72 گھنٹے پرانے نہیں ہونے چاہیے۔ 
 

Share this post

Loading...