کیرلا سے جنوبی کنیرا آنے والوں کے لیے کورونا کی منفی رپورٹ ضروری

منگلورو28 جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجندر نے پیر28 جون کو کہا ہے کہ کیرالہ سے جنوبی کنیرا آنے والے مسافروں کو منفی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہوگا۔

 ان کے مطابق حکومت نے کیرالہ اور کرناٹک کو جوڑنے والی سرحدوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔ ہم مختلف گرام پنچایتوں کی حدود میں کیرالہ میں داخلے کے مقامات پر اضافی چوکیاں بھی لگانے والے ہیں۔

چونکہ ضلع کاسرگوڈ کے لوگ طبی سہولیات کے لئے جنوبی کنیرا آتے جاتے ہیں۔ لہذا ضلع میں آنے والے مریضوں کو لازمی طور پر ایک منفی آر ٹی - پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ لے کر آنا ہوگا۔ ہم نے چوکیوں میں ٹیسٹ سینٹر بھی قائم کئے ہیں۔ ڈی سی نے کہا کہ لوگوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

Share this post

Loading...