بھٹکل 09؍ فروری 2021(فکروخبرنیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جتنی بھی کوششیں کی جائیں لیکن ابھی اس کا خوف دلوں سے نہیں گیا او جاتا بھی کیسے روز اس کے معاملات سننے کو مل رہے ہیں۔ گذشتہ سال فروری سے ہندوستان میں داخل ہونے والی یہ بیماری اب اتنی پھیل گئی ہے کہ لاکھوں انسانوں کی جانیں لے چکی ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کورونا ویکسنائشین شروع ہونے کے بعد بھی یہ بیماری پھیلنے سے نہیں رک رہی۔ لاک ڈاؤن، احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ اس کی روک تھام کے لیے جو جو کرنا تھا کیا جاچکا اور کیا جارہا ہے لیکن ابھی بھی اس کے اثرات باقی ہیں۔
ملک کے مختلف صوبوں میں اس بیماری سے متأثرین کی تعداد الگ الگ ہے۔ کئی ریاستوں میں بعض اوقات کچھ کم معاملات کی بات سامنے آتی ہے تو انہیں ریاستوں سے کچھ دن بعد کورونا کے معاملات بڑھ جاتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے بعد سب کچھ معمول پر لوٹنے کے باوجود کورونا کے تعلق سے کچھ نہ کچھ خبریں پڑھنے اور سننے کو ملتی رہی رہتی ہیں۔
ٹائمس آف انڈیا سمیت مختلف اخبارات میں چھپنے والی اس خبر نے کیرلا سے کرناٹک اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے آنے والے طلباء کی مصیبتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومتِ کرناٹک نے پانچ اضلاع میں کیرلا سے داخل ہونے والوں کے لیے کورونا کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی ہے، جن پانچ ریاستوں میں داخل ہونے کے لیے کورونا کی منفی رپورٹ لازمی ہے ان میں جنوبی کنیرا، اڈپی، میسور، کورگ اور چامراج نگر شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ شرط بھی لگائی ہے کہ وہ کورونا ٹیسٹ بہتر گھنٹوں کے اندر ہوا ہو۔ اگر آپ کے پاس چار روز پرانی کورونا کی منفی رپورٹ ہے تو وہ نہیں چلے گی اور آپ کو بورڈر سے واپس کیا جائے گا لیکن یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کورونا کی منفی کی رپورٹ صرف انہی طلباء کے لیے ہے جو کرناٹک کے ہاسٹلوں میں مقیم ہوں گے۔
یہ خبر آپ کو چونکا دینے والی ہے کہ کیرلا سے تعلق رکھنے والے ایک اسکالر کو ہر پندرہ روز میں کورونا ٹیسٹ کرنا پڑتا ہے۔ یہ روزانہ کیرلا سے کرناٹک میں داخل ہوتے ہیں اور اب تک کئی مرتبہ کورونا ٹیسٹ کرا چکے ہیں۔ حکومتِ کرناٹک نے آن لائن کلاسس کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئیں ہیں لیکن ایسے محسوس ہورہا ہے کہ طلباء اب کورونا ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں لیکن آن کلاسس کے لیے نہیں۔
منگلور کے مضافات میں ایک مقام کا نام تیلپاڑی ہے جو منگلورو سے 22 کلومیٹر دور ہے اور کیرلا کی سرحد سے متصل لیکن اس کے باوجود کیرلا سے ہاسٹل میں اقامہ کے نیت سے داخل ہونے والوں کے لیے بھی آپ کو کورونا کی منفی رپورٹ لازمی ہوگی کیونکہ یہ مقام جنوبی کنیرا کا ایک حصہ ہے اور جنوبی کنیرا ان پانچ اضلاع میں شامل ہے جہاں داخلہ کے لیے طلباء کو اپنے ساتھ کوروناکی منفی رپورٹ ساتھ رکھنی لازمی ہے۔
Share this post
