کئی معاملوں میں مطلوب دو لٹیرے پولس گرفت میں

سمندر میں تیرنے گئے چار بچے ڈوب کر ہلاک 

مقامی مچھیروں نے ایک کی جان بچائی 

منگلور 17؍ مئی (فکروخبرنیوز) سمندر میں تیرنے گئے پانچ بچوں میں سے چار بچے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات کل جمعہ کو پیش آئی ہے ۔ ڈوبنے والوں کی شناخت گریش (7) نوین (8) نیلاپّا (9) اور چدانندا (9) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔۔ مقامی مچھیروں نے ان کو بچانے کی کوشش کی تب تک چار بچے اپنی آخری سانس لے چکے تھے البتہ وہ منجوناتھ نامی بچے کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ پانچوں بچے مقامی اسکول میں زیر تعلیم تھے ۔ پنمبور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے ۔

Share this post

Loading...