کار کی ٹینک فُل کرنے کے بعد بغیر بل ادا کیے ڈرائیور فرار

منگلورو 23 جولائی 2023 (فکروخبرنیوز) کاوور کے ایک پٹرول بنک پرکارکی پٹرول ٹنک فُل کرنے کے بعد بغیر بل ادا کیے ایک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ واقعہ 10 جولائی رات گیارہ بجکر 19 منٹ کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیلے رنگ کی رینالٹ کار کاور پٹرول بنک پہنچی۔ ڈرائیور نے پیٹرول کی پوری ٹینک بھرنے کے لیے کہا۔ فیول ٹینک بھرنے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا اور 4100 روپے کا بل ادا نہ کیا گیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کار کے آگے اور پیچھے دونوں طرف کوئی رجسٹریشن نمبر پلیٹ نہیں تھی۔ کاوور پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Share this post

Loading...