کٹاویرا اسپورٹس کلب کا کھلاڑی نیشنل جونیئر کبڈی ٹورنامنٹ کے لئے نامزد

مذکورہ اسپورٹس کے کھلاڑی سال 2015میں کئی قومی و ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ میں شریک ہیں جس میں قابلِ ذکر 15اکتوبر 2015کو حیدرآباد میں ہونے والے نیشنل سب جونیئر کبڈی ٹورنامنٹ کے لئے راگھویندرا شنکر نائیک اور رنجتا منجوناتھ(خاتون کھلاڑی) نامی کھلاڑی نامزد ہوئے تھے۔اسی سال 03نومبر کو قومی سطح پر یونیورسٹی کے شعبوں میں منعقد ہونے والے کبڈی مقابلوں میں منگلور یونیورسٹی کی ٹیم میں مذکورہ بالا اسپورٹس کلب کے کھلاڑی ناگراج گنپتی نائیک کو نامزد کردتے ہوئے معاون کپتان کیا تھا،۔


بیلتنگڈی کے ایس آئی پولس افسر پر تین نوجوانوں کو ہراساں کرنے کا الزام 

منگلور 31دسمبر (فکروخبرنیوز )یہاں ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تین نوجوانوں نے بیلتنگڈی کے ایس آئی پولس افسر سندیش پر بلاوجہ زدو کوب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سخت کارروائی کی مانگ کی ہے ، زیرِ علاج نوجوانوں کی شناخت ،روپیش سلدانا،گاڑون اور کرن والٹر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، گاڈون نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں ایس آئی سندیش زبردستی گھس آئے اور تینوں کو کسٹڈی میں لے کر بلاوجہ زدوکوب کرنے لگے اور وجوہات بھی نہیں بتایا۔ جب گھر والو ں نے سوال کیا تو ان کو بھی ہراساں کردیا۔ تحقیقات کئے جانے کی بات کی گئی ہے ۔

Share this post

Loading...