دو مختلف سڑک حادثات میں دوافراد موقعۂ واردات پر ہلاک
کنداپو ر 21؍نومبر (فکروخبرنیوز) دو مختلف سڑ ک حادثات میں دو افراد کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات بیندور کے قریب اہم شاہراہ 66پر پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گوپال پجاری (40) مقیم ناؤندا بیندور تحصیلدار دفتر سے بس اڈے جانے کے دوران ایک لاری کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے اس نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ بتایا جارہا ہے کہ گوپال پجاری کا تعلق سرسی سے ہے اور وہ بیندور کچھ کام سے آیا ہوا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ دوسرا سڑک حادثہ بیندور کے قریب نیکاٹے اہم شاہراہ 66پیش آیا جہاں جناردھن اچاریا (45) نامی شخص نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ ذرائع کے مطابق ایک ٹپر لاری مذکورہ شخص کی بائک سے ٹکرانے کی وجہ سے بائک سوار جناردھن لاری کی زد میں آگیا اور موقعہ پر دم توڑدیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ مائیکلا نامی اسکول میں ٹیچر ہے اور وہ ایک پروگرام میں شرکت کرکے لوٹ رہا تھا۔ بیندور پولیس تھانہ کے اہلکاروں نے جائے واردات پرپہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
