اڑتیس سال تک قوم کے لئے خدمت کرنے والے منکی کے دو احباب کی خدمات کا اعتراف

منکی/دوحہ 22؍نومبر2020(فکروخبرنیوز/تعظیم قاضی منکی) منکی مسلم جماعت دوحہ قطرکے کئی سالوں تک صدارت تک عہدے پر فائز رہنے والے جناب کٹنگری شوکت صاحب اور خازن وزیرا ہارون صاحب کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پچھلے دنوں اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں حضرات گذشتہ 38 سالوں سے منکی مسلم جماعت قطر سے جڑے ہوئے ہیں جبکہ پچھلے 15 سالوں سے مذکورہ عہدوں بھی فائز ہیں ۔اس موقع پر منکی مسلم جماعت دوحہ قطر کے سکریٹری حافظ غزالی صاحب وزیرا نے پچھلے 15 سالوں سے صدارت کے عہدہ پر رہہ کر ملی خدمات انجام دینے والے کرنے والے کٹنگری شوکت صاحب کی شال پوشی کی جبکہ نائب صدر جناب عبدالودود صاحب قاضی نے سابقہ کئ سالوں سے اپنی ذمہ داری کو بحسن خوبی انجام دینے والے جناب وزیرا ہارون صاحب کی شال پوشی کی۔

نشست کو دلچسپ اور پرلطف بنانے کے لئے  حافظ کشان رامپوری،حافظ تجمل ابوحسینا،حافظ عمّار قاضی،عبد السمیع قاضی اور وسیم قاضی نے نعتیں، نظمیں اور غزلوں کو پیش کر حاضرین کو داد دینے پر مجبور کیا۔

اس موقع پر اپنے معاش سے سبکدوش ہوکر وطن لوٹنے والے مزکورہ دونوں حضرات کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ذمہ داران نے اپنے اپنے تأثرات بھی بیان کئے۔

مولوی اشہد علی باپو ندوی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے،جناب مزمل قاضی نے کلمات تشکر پیش کئے،مولوی حافظ عمّار ندوی نے نظامت سنبھالی ۔

حافظ تجمل ابوحسینا کی تلاوت سے شروع ہونے والی یہ نشست مولوی حسّان کڑپاڑی ندوی کی دعا پر اپنے اختتام کو پہنچی۔

 

 

Share this post

Loading...