کشتیوں (بوٹ) کے انجن چرانے والے 2چور پولس گرفت میں

تفصیلا ت کے مطابق ملزمین نے لنگر انداز کشتیوں سے انجن سرقہ کرنے کے بعد بذریعہ رکشہ منگلور لے جایا کرتے تھے اور یہاں پر نقلی دستاویزات بنانے کے یہاں سے مچھلی اور دیگر گجرات جانے والی لاریوں میں رکھ کر گجرات روانہ کردیتے تھے۔ جمعہ کے روز سرقہ کئے چار انجن بذریعہ رکشہ منگلور لے جانے کی کوشش کررہے تھے کہ رات کے وقت کی گشتی پولس نے شبہ کرتے ہوئے رکشہ کو روک کر چھان بین کی تو ساری سچائی سامنے آئی ۔ پولس کے بیان کے مطابق اس طرح انجن چوری ہونے کی کئی شکایت موصول ہوئی تھیں اور بعض درج بھی کی گئی تھیں، اس سے ایک بڑے جال کے بے نقاب ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...