ماہی گیر کشتی الٹنے سے ایک ماہی گیر ہلاک ،چھ ساحل تک پہونچنے میں کامیاب ،دو کی حالت نازک

مچھلی شکار سے لوٹتے ہوئے ،ہیجماڈی اورسسی ہتلو کے درمیان سمندری حدود میں ان کی کشتی سمندر کی تیز موجوں کے درمیان ہچکولے کھانے لگی ،اسی دوران تین ماہی گیر سمندر میں گر گئے ،ان مین سے دو کوساحل پر موجودہافراد نے سمندر میں چھلانگ لگا کر بچانے میں کامیابی حاصل کی ،جبکہ ترون سمندر کی لہروں میں گم ہو گیا ، ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ترون نے سیفٹی جیکٹ بھی پہنا تھا ،لیکن جیکٹ کے اندر پانی داخل ہونے سے وہ زیادہ وقت تک اپنا بچاؤنہیں کر پایا ،جس سے وہ سمندر کی آغوش میں چلا گیا ،ساحل پر پہونچنے والے ماہی گیروں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ،خیال رہے کہ دو ماہ قبل بھی سسی ہتلو میں ایک کشتی ڈوبنے سے تین افراد کی موت واقع ہوگئی تھی ۔

Share this post

Loading...