کشمیر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے انجمن کے طلباء نے بڑھایا قدم

آج صبح دس بجے طلباء نے شہر کے دکانوں میں پہنچ کر رقم اکھٹا کرنے کی کوشش کی اورطلباء نے جلوس کی شکل میں کالج کیمپس سے شمس الدین سرکل پہنچے جس کے بعد این سی سی ، این ایس ایس اور اسکواڈ کی ٹیموں نے فرداً فرداً رقم اکٹھا کیا ۔ شمس الدین سرکل اور اہم شاہراہ پر واقع دکانداروں نے دل کھول کر کشمیر کے لیے امدادی رقم پیش کی ۔مہم کے آغاز میں انجمن کے ذمہ داران اور اساتذہ موجود تھے ۔ جن میں نائب صدر انجمن جناب قاسمجی محمد انصار ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صدیق ، کالج بورڈ سکریٹری جناب جاوید حسین آرمار ، پروفیسر اے ایم ملا قابلِ ذکر ہیں ۔ طلباء کے اس کوشش کو انجمن کے ذمہ داروں نے خوب سراہا ہے ۔

Share this post

Loading...