کاسرگوڈ : تیز رفتارلاری کی زد میں آنے سے دونوجوان جاں بحق

اس دوران منگلور کی جانب جانے والی لاری کی زد میں آنے سے ایک نوجوان موقعۂ واردات پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے نے اسپتال جانے کے دوران اپنی آخری سانس لی ۔ سنگین سڑک حادثہ کے بعد سخت دل لاری ڈرائیور نے لاری روکنے کے بجائے مزید اس کی رفتار تیز کردی اور موقعہ سے فرار ہوگیا۔ مشعل عوام نے بس پر پتھراؤ کرتے ہوئے نقصان پہنچایا ہے۔ عوام کے اشتعال کو دیکھتے ہوئے بس ڈرائیور بھی فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی منجیشور پولیس تھانہ کے اہلکار موقعۂ واردات پر پہنچ گئے اور اہم شاہراہ پر موجود لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی جارج کیا۔ منجیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...