کاسرگوڈ :سیاسی جھڑپ مذہبی رنگ اختیار کرگئی :

بتایا جارہا ہے شرپسندوں نے ارامنگنا مندر پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس کے بروقت پہنچنے کی وجہ سے حالات قابو میں آگئے اور کسی طرح کا واقعہ منظر عام پر نہیں آیا ۔ ڈپٹی پولیس کمشنر پی ایس محمد صغیر ، ضلع پولیس کمشنر ڈاکٹر اے سرینواس ایم ایل کے کے کنہی رامان وغیرہ نے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔ ملحوظ رہے کہ کانگریس اور سی پی ایم کے کارکنوں کے درمیان وقتاً فوقتاً سیاسی لڑائی جاری رہتی ہے۔ 4جون کو ڈی وائی ایف آئی کے کارکن کی ایک سواری کو نذرِ آتش کرنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی لیکن بھاری تعداد میں پولیس کے سخت انتظامات ہونے کی وجہ سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔ 
پھر پیش آئے سڑک حادثے اور لے لی دو افراد کی جان 
اڈپی 07؍ جون (فکروخبرنیوز) مِلک وین اور اسکوٹر کے درمیان ادیاور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک عمررسیدہ شخص کے سخت زخمی ہونے کے بعد اسپتال منتقلی کے دوران موت واقع ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت دینل جیاکر کندر (62) مقیم اڈپی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ مذکورہ شخص اڈپی جانے کے دوران ایاور میں ایک تیز رفتار وین پیچھے سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے جیاکر زمین پر آرہا ۔ شدید زخمی حالت اسپتال منتقلی کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔ کاپو پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ منگلور سے ملی اطلاع کے مطابق شہر کے اہم شاہراہ ہمپن کٹے کے قریب ایک بجلی کھمبے سے تیز رفتار کار ٹکرانے کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مڈیگیرے سے تعلق رکھنے والے کوشک اس حادثہ میں سخت زخمی ہوگیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان شہر میں کسی دوست سے ملاقات کے بعد مڈیگیرے واپسی پر اس کی کار ایک بجلی کھمبے سے ٹکراگئی تھی۔

Share this post

Loading...