کاسرگوڈ : آر ایس ایس کارکن کے قتل سے حالات کشیدہ(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

تلانگیری پنچایت دفتر کے قریب خون میں لت پت ونیش کو پولیس نے ایرتی تعلقہ اسپتال منتقل کیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی۔ اس واردات کے منظر عام پر آنے سے قریب نصف گھنٹے قبل ڈی وائی ایس ایف آئی کے علاقائی نائب صدر جی جیش(28) پر جان لیوا حملہ کردیاگیا تھا جس میں شرپسندوں نے اس کے کار پر بم پھینکتے ہوئے اسے سخت زخمی کردیا ۔ ذرائع کے مطابق جی جیش کو سخت زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جی جیش آر ایس ایس کے کارکنان پر جان لیوا حملہ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملحوظ رہے ادھر کچھ مہینوں سے کاسرگوڈ اور کنور میں سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان آپسی رنجش کی وجہ سے کئی ساری جانیں تلف ہوئیں ہیں اور قتل کی وارداتوں کے ہر دوسرے دن بند کا اعلان کیا گیا جس سے روز مرہ کی زندگی او رمعیشت پر برا اثر پڑا ہے۔ 


جیل سے رفو چکر ہو نے والا قیدی گرفتار

بنگلور۔04؍ستمبر۔(فکروخبر نیوز) شہر کے پرپنا اگرہا راجیل سے ترکاری اور سبزی تقسیم کر نے والی سواری میں چھپ کر رفو چکر ہو نے والے ڈیوڈ نامی شخص کو گرفتار کر نے میں پو لیس کامیاب ہو ئی ہے ، بتا یا جا تا ہے کہ۳۰؍ اگست کے روز سبزی پہنچانے کے لئے جب ٹرک اندر داخل ہو ئی تو ڈیوڈ نامی مجرم اس ٹرک کے اندر بوریوں تلے چھپ کر فرار ہو گیاتھا،اس کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر سنجے نگر پو لیس نے اس کی گرفتاری کے لئے تین ٹیموں کو تشکیل دے کر تلاشی مہم پر روانہ کیا ،پو لیس ذرائع کے مطا بق ڈیوڈ جیل سے فرار ہو کر سیدھا اپنے آبائی گھر گڈہلی پہنچاتھا،اور اس کے جو دوست ہبل ،سنجے نگر یوونہدلی وغیرہ علاقوں میں رہتے تھے ان سے اس سلسلہ میں مدد بھی طلب کی تھی ،بتا یا جا تا ہے کہ وہ آج صبح ہبال روڈ پر جا رہا تھا کہ پو لیس کی ٹیم وہا ں پہنچ گئی، ڈیوڈ نے بھا گنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیا ب نہ ہوا ، اور پو لیس کے ہا تھوں گرفتار ہوا، 

Share this post

Loading...