مہلوک عورت کی شناخت مورینگانا کے مقیم عبدالقاد ر نامی شخص کی بیوی آسما اور ان کے بھائی کا بیٹا محمد مبین کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ گھر کے مطبخ خانے سے لگا ایک پہاڑ (تودہ) اچانک کھسک کر گھر پر گرجانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ راحت رسانی کا عملہ پہنچ کر گھر سے تودہ ہٹا کر مبین اور آسما کو باہر نکال لیا ۔ شہر کے جنرل اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد میتوں کو وارثین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پلم گوڈ کے جمعہ مسجد سے لگے قبرستان میں کل شام تدفین عمل میں آئی ہے۔ اسی طرح بدی یڈکا نامی شہر کے ایک گھر میں بھی تودہ کھسک کر گرجانے کی وجہ سے تنگچن نامی شخص کو شدید زخمی حالت میں منگلور کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں شہر بھر میں پانی جگہ جگہ جمع ہونے کی وجہ سے عام زندگی تتر بتر ہوگئی ہے ۔
Share this post
