کاسرگوڈ میں موسلادھار بارش سے بھاری پیمانے پر نقصانات

karsargod, rain in kasargod

کاسرگوڈ، 30 اگست 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کاسرگوڈ ضلع میں پیر کی رات سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ کئی مقامات پر مکانات کو نقصان پہنچا۔

ملیارو کے پٹناڈکا کڑپنگل میں ایک پہاڑی کھسکنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک مکان کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے گھر کے مکین بال بال بچ گئے۔

کناتور میں بھی ایک مکان کو نقصان پہنچا جبکہ توتاڈامولے میں شدید بارش کی وجہ سے ایک سڑک بہہ گئی۔ ضلع کے مختلف مقامات سے فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع ملی ہے۔

Share this post

Loading...