اطلاع ملنے پر متعلقہ افراد فوراً جائے واردات پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کوشش کی تو اس کوشش میں کشتی پر کام کرنے والے چھ افراد زخمی ہوگئے جن کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ کچھ دیر بعد فائٹر بریگیڈ عملہ جائے واردات پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیا ب ہوا۔ حادثہ میں زخمی افراد کی شناخت سنیل (28) سنتوش (34) کنیر من (44) روی اور چندرن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس حادثہ کی وجہ سے لاکھوں کانقصان ہوا ہے ۔
شادہ شدہ شخص پڑوسی نو عمر لڑکی کے ساتھ فرار؟؟؟
بیوی نے پولس تھانے میں شکایت درج کی
کنداپور 02؍ اپریل (فکروخبرنیوز) ایک شادہ شدہ شخص اور پڑوس میں واقع ایک نو عمر لڑکی کے ایک ہی دن لاپتہ ہونے کی وجہ سے شادی شخص کے نوعمر لڑکی کے ساتھ فرار ہونے کا شبہ عام عوام کی جانب سے ظاہر کئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق بسوراج (35) مقیم بیلو موگھابیٹو کے لاپتہ ہونے کی خبر اس کی بیوی سوراج نے کوٹال پولیس تھانہ میں درج کی تھی ۔ علاقہ میں پھیلی افواہوں کے مطابق اسی روز بسواراج کی پڑوسی نوعمر لڑکی بھی لاپتہ ہوئی ہے جس کے ساتھ بسوواراج کامعاشقہ چل رہا تھا۔ لیکن لڑکی کے گھر والوں نے اب تک رپورٹ درج نہیں کروائی ۔ تفصیلات کے مطابق بسواراج 31؍ مارچ کو تکّیٹّے جانے کے لیے روانہ ہوا تھاجب وہ نہیں لوٹا تواس کی بیوی نے پولیس تھانہ میں لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی ۔ بیوی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پڑوسی نو عمر لڑکی کے ساتھ اس کا چکر تھااور ممکن ہے دونوں فرار ہوگئے ہوں ۔
Share this post
