کاسرگوڈ: سڑک حادثہ میں میاں بیوی موقعہئ واردات پر ہلاک

کاسرگوڈ 06/ جنوری 2020  (فکروخبر نیوز)  ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ایک جوڑے کی موت واقع ہونے واردات کراڈکا میں آج پیش آئی ہے۔ مہلوکین کی شناخت گووند راج (53) اور اس کی اہلیہ اوما (42) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ان دونوں کا تعلق تمل ناڈو سے ہے اور ملیریا میں وہ ایک سلون کی دکان چلایا کرتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ صبح گیارہ بجے پیش آیا جب یہ جوڑا بائک پر کسی سے کام جارہا تھا۔ اس دوران ایک کار تیز رفتاری کے ساتھ اس کی بائک سے ٹکراگئی اور کئی میٹر دو تک بائک سمیت انہیں کھینچتے لے گئی۔ دونوں کی موقعہئ واردات پر ہی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے موقعہئ واردات پر پہنچ کر لاشوں کو کاسرگوڈ کے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...