کاسرگوڈ میں مدرسہ کے دو طلباء ندی میں ڈوب کر جاں بحق : پانچ کو بچالیا گیا

ا س دوران تیراکی کے غرض سے وہ ندی میں اُترے تھے، ندی کی گہرائی میں اُترنے کی وجہ سے ندی کے بہاؤ کے زد میںآگئے اور ساتوں ساتھی ڈوبنے لگے تو مقامی لوگوں نے یہ منظر دیکھ کر فوری راحت رسانی کی کوشش کی اور بچاؤ کی تدبیریں اپنائی، پانچ طلبہ کو بچالیا گیا جب کہ دو طلبہ اسپتال لے جانے کے دوارن جاں بحق ہوگئے ہیں، پولس معاملہ درج کرکے تحقیقات کررہی ہے جب کہ اس حادثے سے علاقے میں سوگواری کا عالم ہے ۔ 


اہلِ خانہ کی مخالفت :ریل کی زد میں آکر پریمیوں کی خودکشی 

منگلور 13اپریل (فکروخبرنیوز ) روایتی مخالف مذاہب سے تعلق ہونے کی وجہ سے گھر میں شادی کو لے کر ہوئے مخالفت سے ناراض ایک نوجوان جوڑے کی جانب سے ریل کے زد میں آکر خودکشی کرلئے جانے کی واردات یہاں کہ اڈیارپڈؤ نامی علاقے میں پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوکین کی شناخ کلاؤڈ (35) عیسائی اور خاتون جینتی (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، بتایاجارہاہے کہ کئی سالوں سے یہ لوگ ایک دوسرے کو چاہتے تھے اور گھروالوں سے شادی کے لئے اجازت چاہی تھی مگر دونوں کے گھروالوں نے مذہب کے اختلاف کی وجہ سے منع کردیا تھا اور مخالفت کررہے تھے۔ مہلوکین دو دن سے لاپتہ تھے مگر آج ان کی کٹی ہوئی لاشیں ریلوے ٹراک سے ملی ہیں،پولس معاملہ درج کرکے تفتیش کررہی ہے ۔

Share this post

Loading...