ضلع کے مختلف علاقوں میں زور دار بارش ، عوام کو ملی گرمی سے راحت

کاروار 25؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) ضلع کے مختلف علاقوں میں گرمی اپنے شباب ہے تو ساحلی اضلاع میں گرمی نے اپنے تیور دکھانے شروع کردئیے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں کئی دنوں سے جاری جھلسا دینے والی گرمی سے عوام بہت پریشان تھے لیکن آج منڈگوڈ ، ہلیال اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہوئی بارش نے گرمی سے راحت دلائی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ منڈگوڈ تعلقہ کے مائنالی ، گنجاوتی، اگناکیری ، اندورا ، انگندا او رمنڈگوڈ شہر میں تقریباً آدھے تک بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر پانی بھی کھڑا ہوگیا۔ اسی طرح ہلیال تعلقہ کے مرک واڑ میں زور دار بارش ہوئی ، تیز ہوا کی وجہ سے درخت بھی گرپڑے جس سے ٹرافک نظام بھی متأثر رہا۔ ان دونوں تعلقوں کے علاوہ یلاپور تعلقہ کے مختلف گاؤں میں بھی ہلکی بارش ہو نے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ وقت سے پہلے بارش کی دستک نے کسانوں کے ہوش اڑادئیے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر گرمی کے موسم کے شروع ہونے سے قبل ہی بارش ہوتی ہے تو پھر عین بارش کے موسم میں بارش نہ ہونے پر جتنی دشواریاں پیش آسکتی ہیں اس کا وقت سے پہلے صحیح اندازہ لگانا مشکل ہے۔ 

Share this post

Loading...