کاروار 11/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز) احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے پر پولیس سپرنڈنٹ آف پولیس شیوا پرکاش دیوراجو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بنک پبلک مقامات میں سے ایک ہیں جہاں سے کورونا کے انفیکشن کے مواقع زیادہ ہیں۔ اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ انہوں نے جملہ بنک اسٹاف سے درخواست کی ہے کہ وہ کام کے دوران احتیاطی تدابیر کو لازمی طور پر اختیار کریں۔ انہوں نے ان سے درخواست کی کہ بینک آنے والوں سے بھی احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھنے کی گذارش کریں اور ہمیشہ احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں۔ ایس پی نے مزید کہا کہ وہ پیر کے روز جملہ بنک منیجروں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تبادلہئ خیال کرنے والے ہیں۔ ہمیشہ یاد رکھیں ماسک ضرور پہنیں اور سماجی دوری لازمی طور پر برقرار رکھیں۔
Share this post
