ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ اب رین کوٹ اور چھتریوں کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

کاروار 06؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ کی توسیع کیبعد اب 14 جون صبح چھ تک رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اعلان کے مطابق اس لاک ڈاؤن میں بھی ہفتہ میں چار دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو صبح آٹھ بجے سے بارہ بجے تک ضروری اشیاء کی خریداری کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ رین کوٹ اور چھتری کی دکانیں بھی کھلیں رہیں گے۔ 
ان ایام کے علاوہ جمعہ، سنیچر اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ 
ڈپٹی کمشنر نے لوگوں سے کورونا گائیڈلائن پر عمل کرنے اور انتظامیہ کا تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

Share this post

Loading...