کاروار 19/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز) یہاں کے انڈین نیول اسپتال پنتنجلی کوویڈ۔19سے متأثرہ افراد کے علاج ومعالجہ میں اپنی بہترین خدمات انجام دی ہیں۔ ضلع میں کورونا سے متأثرہ افراد کے علاج ومعالجہ کے لیے اسپتال کے عملہ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور دن رات ایک کرکے اپنی بہترین خدمات انجام دی ہے۔
لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے کاروار انتظامیہ کے حکم پر چوبیس گھنٹوں کے اندر اسپتال کو ہر طرح سے کوویڈ۔19سے متأثرہ افراد کی علاج کے لیے تیار کیا گیا۔ تین ڈاکٹر، نو طبی عملہ کے ساتھ اور نو معاون کی تعاون کے سے اب تک داخل ہونے والے کوویڈ۔19کے نو مریضوں کو چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کی گئی اور ان کی صحت یقینی بنائی گئی۔
اسپتال میں داخل نو مریضوں میں اب تک آٹھ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں میں ان آٹھ مریضوں کے ڈسجارج ہونے کے بعد اب ایک ہی مریض داخل ِ علاج ہے جس کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔
Share this post
