اس موقع پر مہمانوں نے طلباء کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ضلع میں تیزی کے ساتھ کراٹے عام ہورہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں ہمارے یہ طلباء اس میں ترقی کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کریں گے۔نمایاں کامیاب حاصل کرنے والوں میں محمد اسجد رکن الدین ہیں جنہوں نے پہلے نمبر پر کامیابی حاصل کی ہے۔ادارہ فکروخبر اسجد رکن الدین کو ان کی کامیابی پر اور ان کے علاوہ دیگر وہ افراد جو بھٹکل سے تعلق رکھتے ہیں کامیابی حاصل کی ان سب کی خدمت میں مبارکبادی پیش ہے۔
منگلور جیل میں غیر قانونی طور پر ہتھیار لے جانے کے الزام میں چار افراد پولیس حراست میں
منگلور 16؍ نومبر(فکروخبرنیوز) پندرہ روز قبل منگلور جیل میں دو گروہوں کے مابین پیش آئی جھڑپ میں دو افراد کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کیے جانے کے معاملہ کی ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے جیل کے حدود میں ہتھیار پہنچانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت مہیش کاوور (35) لتیش آکاش بھون (23) ستیش بینجنا پڈاؤ (40) اور کملکشا ٹینکا بولو ر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے جیل کی چہاردیواری کے باہر سے ہتھیار پھینکے تھے ۔ ضلع کی جیل کی سیکوریٹی میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس (جیل ) کمل پنتھ نے کرناٹکا انڈسٹریل سیکوریٹی فورس کے چالیس جوان منگلور جیل میں تعیینات کیے جارہے ہیں۔
انجینئر کی طالبہ نے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
کنداپور 16؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ایک انجینئر کی طالبہ کی جانب سے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلیے جانے کی واردات آج صبح منظر عام پرآئی ہے۔ مہلوک کی شناخت بنٹوال انجینئر کالج کی طالبہ امیتا (18) مقیم جنتا کالونی ، کنداپور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امیتا اتوار کے روز کالج میں چھٹی ہونے کی وجہ سے بنٹوال سے کنداپور آئی ہوئی تھیں ۔ جب اس کے والدین آج اس کو جگانے کے لیے اس کے کمرے میں داخل ہوئے تو وہ غائب تھی۔ تلاشی کے دوران اس کی لاش قریب کے ایک کنویں میں پائی گئی ۔ بتائی جارہی ہے کہ امیتا انجینئرنگ کی پڑھائی مشکل ہونے کی وجہ سے کالج جانا پسند نہیں کرتی تھی اور اس کی شکایت انہوں نے والدین سے بھی کی تھی لیکن اس والدین پر اس کی باتوں کے اثر کو نہ دیکھتے ہوئے اس نے یہ اقدام کیا۔ شنکر ناراینا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
ہریش اور سمیع اللہ پر جان لیوا حملہ کرنے والے مشتبہ حملہ آور پولیس حراست میں
بنٹوال 16؍ نومبر (فکروخبرنیوز) مڈی کیری میں ٹیپو سلطان کی یومِ پیدائش کی تقریب کے موقع پر ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد منگلور اور آس پاس کے علاقے کے بھی اس کی لپیٹ میں آگئے تھے۔ اس دوران بنٹوال میں چند نامعلوم افراد کی جانب سے ہریش اور سمیع اللہ نامی شخص پر جان لیوا حملہ کردیا تھا جس میں ہریش نے موقعۂ واردات پر دم توڑدیا تھا اور سمیع اللہ سخت زخمی ہوگیا تھا۔ بنٹوال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند مشتبہ افراد کوحراست میں لیا ہے۔ مشتبہ حملہ آوروں کی تفصیلات نہیں بتائی گئی تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس دوران ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ہندو تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کے پاس موجود ہتھیارات ضبط کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس شدہ ہتھیارات کا غلط طریقے سے استعمال ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ ٹیپو سلطان کی یومِ پیدائش کی تقریب کے موقع پر مڈی کیری میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا ہوگیا تھا اور شاہ الحمید نامی نوجوان کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
Share this post
