کاروار15؍ اکتوبر2023 (فکروخبرنیوز) وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے پر چکرورتی سولی بیلے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
کاروار دیہی پولس نے یوا بریگیڈ کے بانی چکرورتی سولی بیلے کے خلاف ایک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے، جنہوں نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے بارے میں مبینہ طور پر تضحیک آمیز بیانات دیے تھے۔
سولی بیلے نے یہاں کے ایک مندر کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ جب بھی سدارامیا اقتدار میں آتے ہیں تو ریاست میں ہندوؤں کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مسلمانوں کو تحفظ کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔
کاروار دیہی پولیس نے سولی بیلے کے بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لیا، انہوں نے اس کے خلاف ایک سو موٹو کیس شروع کیا جس میں ان پر چیف منسٹر کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے اور ایسے بیانات دینے کا الزام لگایا جو کمیونٹیز کے درمیان ممکنہ طور پر دشمنی پیدا کر سکتے ہیں۔
ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعہ 505 کے تحت درج کی گئی ہے، جو عوامی فساد کو ہوا دینے والے بیانات سے متعلق ہے۔
Share this post
