ہوشیار! استعمال کرنے کے بعد موبائل چارجر رکھیں ہمیشہ آف ، کاروار میں پیش آئے واقعہ میں آٹھ ماہ کی بچی فوت

کاروار02؍ اگست 2023 (فکروخبرنیوز) کاروار کے سدرمیں آٹھ ماہ کی بچی کی بجلی کے جھٹکے کی وجہ سے موت واقع ہونے کا حادثہ پیش آیا ہے۔

یہ واقعہ ہم سب کے لیے عبرت ہے اور بے احتیاطی کی وجہ سے کبھی بھی اس طرح کا واقعہ پیش آسکتا ہے۔ اس لیے خود کو چوکنا رکھیں اور اپنے بچوں کو بھی اس سے بچانے کی تدبیر کریں۔

اطلاعات کے مطابق سنجنا نامی خاتون نے موبائل چارج کے لیے رکھا۔ بجلی چلی جانے کے بعد اس نے صرف موبائل لیا اور چارجر کا بٹن بند کرنا بھول گئی۔ کھیل کھیل میں بچی لٹکتا وائرچبانے لگی ۔ اس دوران ہی بجلی آگئی اور بچی کو بجلی کا جھٹکا لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔.

والدہ فوری طور پربچی کو اسپتال لے گئی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ بچی کا والد ہیسکام میں کام کرتا ہے اور حادثہ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔

Share this post

Loading...