کاروار 05؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں گوا سیغیر قانونی طو رپر برآمد کی گئی شراب ضبط کیے جانے کا واقعہ یہاں کے ماجی ڈی گرام پنچایت حدود میں پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گوا سے غیر قانونی طور پر برآمد کی گئی شراب ماجا ڈی گرام پنچایت حدود میں جمع کرکے رکھی ہوئی تھی ،خبروں کے مطابق گوا سے برآمدہ 170لیٹر فینی اور 400لیٹر بےئر غیر قانونی طور پر جمع کیے جانے کی خبر جیسے ہی ایکسائز ڈپارٹمنٹ کو ملی تو انہوں نے مذکورہ جگہ پر چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرلیا اور شراب بھی ضبط کرلی ۔ ضبط شدہ شراب کی مالیت پچانوے ہزار بتائی جارہی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ دیوالی کے پیشِ نظر یہ شراب جمع کی گئی تھی۔ محکمۂ ایکسائز نے معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Share this post
