ایک ہی شہر میں پیاز کی قیمتوں میں فرق سے عوام پریشان

کاروار 09/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  پیاز کی آسمان چھوتی قیمتوں نے جس طرح عوام کی جیبں ہلکی کردی ہیں اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ اب عوام صبح ہوتے ہی اس تاک میں رہتے ہیں کہ کہیں سے پیاز کی سستی قیمتوں کے بارے میں کچھ سننے کو ملے جس کے بعد اس کا پتہ لگاتے ہوئے اس کے حصول کے لیے کوششیں شروع کی جائیں لیکن پیاز بھی اپنی ضد پر قائم ہے کہ لاکھ خواہش کے باوجود اپنی قیمتیں کم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اب یہ خبریں بھی سننے  مل رہی ہے کہ ایک ہی شہر میں پیاز کی قیمتوں میں واضح فرق دیکھا جارہا ہے۔ کاروار سے ملی اطلاعات کے مطابق وہاں کل سنتے مارکیٹ میں پیاز 200روپئے فی کلو فروخت ہورہی ہے لیکن آج یہ خبر سننے کو مل رہی ہے بعض جگہوں پر 200روپئے فی کلو فروخت ہورہی ہے اور بعض جگہوں پر 160روپئے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔اس کے بعد اب عوام کا پیاز کی قیمتوں پر سے بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...