کاروار 16؍اگست 2023 (فکروخبرنیوز) وزیر ماہی گیری و بندرگاہ اور اترکنڑا کے انچارج وزیر منکال وائیدیا نے پھر ایک مرتبہ آئی آر بی کے کمپنی کے ذریعہ کیے گئے اہم شاہراہ توسیعی کام پر سوال کھڑے کیے ہیں۔
کاروار میں اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہم شاہراہ کا توسیعی کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور جہاں جہاں ہوا ہے وہاں بھی غیر معیاری ہے جس کی وجہ سے سڑک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔ غیر معیاری اور ادھورا کام کے باوجود ٹول گیٹوں کی مدد سے یہ اپنی تجوریاں بھررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنے اثرورسوخ کا استعمال کررہے ہیں اور اپنی من مانی سے پیسے جمع کررہے ہیں اور اوپر سے ہماری خاموشی ان کے حوصلے بڑھارہی ہے لہذا اب اس پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کی فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کمپنی کے کاموں کے تعلق سے مرکزی حکومت کو خط لکھ دیا ہے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
Share this post
