کاروارمیں بی جے پی کی طرف سے منعقدہ احتجاجی مظاہرہ میں پولیس نے لیڈران کو حراست میں لیا

کاروار 29 جون 2024 (فکروخبرنیوز) بی جے پی کارکنان نے والیمیکی ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں ہوئے گھپلے کا الزام لگاتے ہوئے کاروار میں ڈی سی دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا الزام ہے کہ والیمیکی ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں 187 کروڑ روپیے کا گھپلہ ہوا ہے اور کانگریس صحیح طرح سے تحقیقات نہیں کررہے ہے۔

یہ احتجاجی مظاہرہ بی جی ضلعی صدر این ایس ہیگڑے کی قیادت میں کیا گیا۔ مظاہرین نے مذکورہ کارپوریشن کے اکاؤنٹنٹ چندرا شیکھرن کی خودکشی کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاملہ کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے اور خود کا پلہ جھاڑا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا۔

Share this post

Loading...