کاروار :  سمندر میں ڈوب کر دو نوجوان ہلاک

کاروار: یکم جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  شادی میں شرکت کے لیے آئے دو نوجوان سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک نوجوانوں کی شناخت نوید قاضی (17)  اور نعیم حنیف ہبلی (21) مقیم سداپور اور محبوب نگر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سمندر میں طغیانی کے باوجود نوجوان تیراکی کے غرض سے سمندر میں اترے۔ اس دوران ایک موج انہیں اپنے ساتھ بہالے گئی اور دونوں ڈوب گئے۔ شادی میں شرکت کی غرض سے آئے نوجوانوں کے ساتھ دیگر نوجوان بھی ساتھ تھے جو کہ محفوظ ہیں۔ نوید کی نعش بازیافت کرلی گئی ہے۔ جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ،کاروار شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...