کاروار میں چٹان کھسکنے کی وجہ سے گھنٹوں ٹرافک نظام متأثر

کاروار 24/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  محکمہئ موسمیات کی جانب سے منگل کے روز تیز ہوا اور بارش کے امکانات ظاہر کیے جانے کے بعد رات کے اوقات میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی او ر تیز ہوائیں بھی چلی اور چٹان کھسکنے کی وجہ سے کئی گھنٹے ٹرافک نظام متأثر رہا۔ کاروار کے سنکرو بھاگا گھاٹ اہم شاہراہ پر چٹان کھسکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کل رات سے تودے تھوڑا تھوڑا کرکے راستہ کی جانب سے ڈہنے لگا جس کے بعد ہوئی زور بارش کے نتیجہ میں اہم شاہراہ کا ایک طرف کا حصہ ٹرافک کے لیے بند ہوگیا۔ چٹان کھسکنے کی وجہ سے وہاں بجلی کے کھمبوں کا بھی نقصان پہنچا۔ کے ای بی کے ذمہ داروں نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا جس کے بعدکچھ دیر کر جے سی بی کی مدد سے سڑک ٹرافک کے لے کھول دی گئی۔ خبروں کے مطابق اسی سے قریب کے علاقہ شیرواڑہ میں تیز ہواؤوں کے نتیجہ میں بجلی کا کھمبے گرنے سے ہائی ٹینشن کی زد میں آگئے اور چار جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

Share this post

Loading...