کاروار کے قریب ماہی گیر کشتی لاپتہ :  چالیس ماہی گیر تھے سوار

karwar, deep sea, boat, fishing boat missing, Goa fishing boat,

اترا کنڑ 5 دسمبر2023 (IANS) بحیرہ عرب میں 40 ماہی گیروں کو لے جانے والی ایک کشتی لاپتہ ہوگئی ۔ جس کی خبر ذرائع سے آج ملی ہے۔ یہ واقعہ ریاست کے اترا کنڑ ضلع کے کاروار سے پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کشتی گزشتہ ہفتے کرناٹک کے حدود میں بحیرہ عرب میں موسم کی شدید خرابی کے دوران لاپتہ ہوگئی تھی۔

گوا میں رجسٹرڈ اور کرسٹوری نامی کشتی کو شبہ ہے کہ اس کے انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ تیز ہواؤں کی زد میں آگئی۔

یہ گوا کے پنجی سے روانہ ہوئی تھی اور ذرائع کے مطابق آخری جی پی ایس سگنل اترا کنڑ ضلع کے انکولہ میں بیلیکری کے قریب ریکارڈ کیا گیا تھا۔

نیٹ ورک چار دنوں سے منقطع ہے، جس کی وجہ سے ساحلی محافظوں نے لاپتہ کشتی کو تلاش کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share this post

Loading...