کاروار 05؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) مچھلی شکار کے بعد بندرگاہ کی طرف لوٹ رہی ایک ماہی گیر کشتی میں آگ بڑھکنے سے تین ماہی گیروں کے زخمی ہونے کا واقعہ یہاں کاروار میں منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جل پدم نامی ایک پرسنگ کشتی بیس سے زائد ماہی گیروں کو لے کر بندرگاہ کی جانب لوٹ رہی تھی کہ اچانک کشتی کی بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد کشتی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ موقع پر پہنچ کر دیگر کشتیوں کی مدد سے ماہی گیروں کو بچالیا گیا لیکن تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر بھی موصول ہوئی ہے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Share this post
