کاروار 21؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) یہاں سمندر میں ایک کشتی ڈوبنے سے آٹھ افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کورما گڑھا نیڈوگدے جاتراسے واپسی کے دوران پچیس افراد پر مشتمل کشتی لوٹ رہی تھی کہ اس دوران وہ موجوں کی لپیٹ میں آگئی اورآٹھ افراد ڈوب گئے جبکہ دس افراد کو بچالیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جن لوگوں کو تیرنا آتا تھا وہ کشتی پکڑکر مدد کے انتظار میں تھے۔ اسی وقت ایک اور کشتی وہاں سے گذررہی تھی جو وہاں پر مدد کے لیے پہنچی ۔ کچھ ہی دیر میں کوسٹل گارڈ بھی مدد کے لیے پہنچے اور اس کے ذریعہ سے لوگوں کو ساحل تک پہنچایا گیا۔ اس حادثہ کے کئی ایک افراد نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔مہلوکین کی شناخت نلیش روہی داس پانڈے کر ، کمار ، جیاشری کوٹارکر ، انکا انگلکر جبکہ دیگر کی شناخت نہیں ہوپائی ہے اور اسپتال میں زیر علاج افراد کی شناخت نویم ایم پالینکر (33) نیہا نیلیش پانڈنیکر (35) روددھا (56) وائی بھاؤ (21) مہیش پی (35) آدرش (18) درشن (27) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے-
Share this post
