کاروار : ہوٹل کی چھت پر پھنسے گیارہ افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا گیا

کاروار 25؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) سیلاب کی وجہ سے ایک ہوٹل کی چھت پر پھنسے گیارہ افراد کو انڈین نیوی نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے  نکالا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہائی لینڈ اور نوامی ہوٹل میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کدمبا آئی این ایس کے ہیلی کاپٹر کی مدد حاصل کی گئی اور اس ریسکیو آپریشن میں این ڈی آر آف ٹیم نے حصہ لیا۔

سیلاب کی وجہ سے گنگاولی ندی پر موجود پل بہہ جانے سے قریب 2800 افراد پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ یہ پل گلاپورا اور ہلاولی علاقہ کو جوڑتا تھا۔

Share this post

Loading...