تنظیم صد سالہ جشن میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی شرکت اور اسدا لدین اُویسی کی شرکت پر بھی سخت اعتراض جتاتے ہوئے انہوں نے کانگریس پارٹی پر بھی الزامات کی بوچھا کردی۔ ضلع بی جے پی کے ترجمان ناگراج جوشی نے کہا کہ تنظیم کے صدر مزمل قاضیا مشتبہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں لِہٰذا ان کوان کے عہدے سے برطرف کیا جائے، انہوں نے تنظیم کے خلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا کہ اس پر پابندی عائد کی جائے ۔انہوں نے اس موقع پر وزیرِ دیش پانڈے اور رکنِ اسمبلی منکال وائیدیا کوبھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس معاملہ میں اپنا موقف واضح کریں۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈران میں سے گنپتی الوے کر، وویکانندا بائیکری کر، راجیش نائیک، پرساد کاروارکر،منگیش پرولیکر وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
