اس سے قبل ممنوعہ علاقہ میں داخلہ کی خبر ملتے ہی تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا اورکئی سارے شکوک وشبہات بھی جنم لے رہے تھے مگر اب پریس ریلیز کے بعد مقامی لوگوں نے بھی راحت کی سانس لی ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج صبح بحریہ اڈے میں کچھ افراد کو داخل ہوتے ہوئے مقامی لوگوں نے دیکھ لیا تھا جس کی شکایت انہوں نے افسران سے کی تھی۔ شبہات کو دور کرنے کے لیے پورے علاقہ کی ناکہ بندی کے ساتھ تلاشی لی گئی اور اس کے لیے ڈاگ اسکواڈ کی بھی خدماتل لی گئیں لیکن اس علاقہ میں باہر سے کسی کے آنے کی خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ تلاشی مہم میں پولیس افسران کے ساتھ نیوی کے افسران بھی موجود تھے ۔ افسران کا ماننا ہے کہ اہم شاہراہ کے توسیعی منصوبہ کے تحت آئی آر بی کمپنی کی جانب سے کئی جگہوں پرچہاردیواری میں شگاف کیے گئے ہیں اور ان جگہوں سے داخلہ کا امکان ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جہاں کہیں بھی دیواروں میں شگاف دیکھے جاتے ہیں انہیں پہلی فرصت میں پر کیا جاتا ہے۔
Share this post
