بھٹکل 28؍ جنوری 2019(فکروخبرنیوز) کور ما گڈھا میلہ سے واپسی کے دوران کشتی غرقاب ہونے کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے سولہ افراد میں سے ایک دس سالہ لڑکے کی لاش یہاں نیترانی پہاڑ کے قریب سے بازیافت کرلی گئی ہے۔ لڑکے کی شناخت سندیب مقیم ہاویری ضلع کے ہوسور گرام پنچایت کے مقیم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لڑکے کی لاش کا علم ہونے کے بعد ماہی گیروں نے فوری طور پر کوسٹل گارڈ کے عملہ کو اس کی اطلاع دی جنہو ں نے فوری طور پر وہاں پہنچ لاش کو اپنی تحویل میں لینے کی کوشش کی لیکن پانی کے کھینچاؤ کی وجہ سے وہ لاش تک نہیں پہنچ سکے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد لاش نیترانی پہاڑکے قریب گئی جہاں پر انہو ں نے اسے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے الوے کوڑی ساحل پر لے آئے جہاں پر پہلے سے موجود ایمبولنس کے ذریعہ کاروار ضلع اسپتال منتقل کی گئی ۔
Share this post
