کاروار 02؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) انڈین کوسٹ گارڈ شپ C-420نے کشتی کا انجن بند ہونے سے دو دن تک سمندر میں پھنسے نو افراد کو بچالیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ انڈین کوسٹ گارڈ کی جہاز اپنے روزانہ کے گشت پر تھی اس دوران کاروار کے کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر سے انہیں جانکاری دی گئی کہ وہ سینٹ میری نامی کشتی کا پتہ چلائے۔ اطلاع ملتے ہی مذکورہ جہاز اس کشتی تک پہنچا اور اس پر سوار نو افراد کو بچالیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ کشتی انجن کی خرابی کی وجہ سے خراب ہوگئی تھی اور دو روز تک وہ اسی جگہ پر تھے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کی خوراک بھی ختم ہوچکی تھی جس کی وجہ سے کافی پریشان تھے۔ کشتی کے عملہ کا کہنا کہ کشتی کا شاپٹ میں خرابی آنے سے کشتی آگے نہیں بڑھ سکتی تھی اور آس پاس کوئی کشتی موجود نہ رہنے کی وجہ سے بھی وہ مزید پریشان ہوگئے تھے۔ دوپہر قریب سوا دو بجے کوسٹ گارڈ کی جہاز ان تک پہنچی اور شام پاؤنے پانچ بجے وہ بعافیت کاروار بندرگاہ پہنچے۔
Share this post
